مشیر خزاجہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے یکم مئی کو پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی کی ایک اور خوشخبری ملے گی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جب حکومت آئی تو بحرانی کیفیت تھی، ڈالرکی کمی تھی اور قرضےزیادہ تھے، ہم نے کوشش کر کے 17 بلین ڈالرز آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے حاصل کیے، آئی ایم ایف کے ساتھ خصوصی پروگرام سے 6 بلین ڈالر ملے جب کہ ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور عالمی برادری ہمارےساتھ کھڑی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومتی اخراجات سختی سے کنٹرول کیے، ہم نے اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لیے، کوئی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی، ملٹری بجٹ منجمد کیا اور سویلین بجٹ بھی 40 ارب روپے کم کیا۔